پیٹرول سستا، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مہنگا، عوام کیلئے نیا بوجھ

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی ایک ہفتے کیلئے کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 275 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے اور نئی قیمت 313 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
جیٹ فیول بھی 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے۔
کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









