وفاقی حکومت کا پانچ جون کو نیا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں تیاریاں مکمل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پانچ جون کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ نے تیاریاں مکمل کر لیں۔
حکومت نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پانچ جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجٹ کی پیشی سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں یعنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس مقررہ تاریخ سے ایک سے دو روز پہلے بلانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
اس نئی حکمت عملی کے تحت اب قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اہم اجلاس دو یا تین جون کو بلائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ اس سے قبل بجٹ اجلاس کو یکم جون کو بلانے کا ابتدائی فیصلہ کیا گیا تھا، جس میں اب تبدیلی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت
حکومت کی جانب سے اس بار بجٹ اجلاس کو بغیر کسی تعطل کے مسلسل چلایا جائے گا تاکہ اراکین پارلیمنٹ کو بجٹ دستاویزات پر بحث اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا بھرپور موقع مل سکے۔
حکومت نے اس بار وفاقی بجٹ کو چھبیس جون کو قومی اسمبلی سے منظور کروانے کی بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور حکومتی معاشی و سیاسی ٹیم کی جانب سے یہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ چھبیس جون تک بجٹ کی منظوری کے تمام قانونی اور آئینی مراحل کو لازمی طور پر مکمل کر لیا جائے تاکہ نئے مالی سال کے آغاز سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دی جا سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











