ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ نے اسرائیل سے زیادہ میزائل فائر کیے، دونوں ممالک میں تناؤ

ایران کے ساتھ جنگ میں امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کیلئے اپنے بڑی تعداد میں اینٹی بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، جس کے بعد دونوں اتحادیوں کے درمیان تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکی افواج نے ایرانی حملوں سے اسرائیل کا دفاع کرنے کے لیے خود اسرائیل کے مقابلے میں کہیں زیادہ اینٹی بیلسٹک میزائل استعمال کیے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے 200 سے زائد تھاڈ میزائل فائر کیے، جو امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے کل اثاثے کا تقریباً نصف حصہ ہیں، جبکہ بحری جہازوں سے ایک سو سے زائد ایس ایم تھری اور ایس ایم سکس میزائل بھی داغے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز کی فوری بحالی ممکن نہیں، میڈیا رپورٹ
اس کے برعکس اسرائیل نے خود ایک سو سے بھی کم ایرو میزائل اور لگ بھگ نوے ڈیوڈ سلنگ میزائل فائر کیے، جن میں سے کچھ یمن اور لبنان سے داغے گئے کم ترقی یافتہ میزائلوں کے خلاف استعمال کیے گئے۔
پینٹاگون کے ان دعوؤں کے باوجود کہ دونوں ممالک نے دفاعی بوجھ برابر اٹھایا، اس جنگ کے توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہونے پر دونوں اتحادیوں کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔
ایک گمنام امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل اکیلے جنگیں لڑنے اور جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، لیکن کوئی بھی اس حقیقت کو نہیں جانتا کیونکہ لوگ پس پردہ حقائق کو نہیں دیکھ پاتے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











