یوم تکبیر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے فخر کا دن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم تکبیر کی سالگرہ پر پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی طور پر ناقابل تسخیر بنانا ان کا مشن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم تکبیر کے تاریخی موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں تمام پاکستانیوں سمیت پوری امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے ملکی دفاع کے لیے ایٹمی مشن سرانجام دینے والی سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم کے ہر فرد کو زبردست الفاظ میں سلام پیش کیا ہے۔
مریم نواز شریف نے اپنے والد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا کا پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنانے والے محمد نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، جو کسی عالمی دباؤ کے سامنے نہ تو بکے اور نہ ہی جھکے، اور انہیں ایک ایسے عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : یوم تکبیر کی 28ویں سالگرہ پر مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد
انہوں نے مزید کہا کہ یوم تکبیر صرف پاکستانی قوم کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے فخر کا دن ہے اور یہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی ناقابل تردید علامت ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ چاہے 10 مئی ہو یا 28 مئی، پاکستانی قوم آج بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کے جرأت مندانہ فیصلوں کی معترف ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جس طرح ہم نے مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اب اسی طرح پاکستان کو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا اصل مشن ہے، جس کے لیے اتحاد، یکجہتی، محنت اور رواداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









