ہفتہ، 30-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/13هـ (30-05-2026م)

ٹویوٹا فورچیونر کے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمتوں میں 25 لاکھ روپے تک کی بڑی کمی

29 مئی, 2026 11:18

ٹویوٹا کی پاکستانی شاخ انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا فورچیونر کے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران دوسری مرتبہ قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے، جسے ٹویوٹا کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیشکش قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق کسی پریمیم ایس یو وی کی قیمت میں اتنی بڑی کمی غیر معمولی سمجھی جا رہی ہے اور اس کے پیچھے مارکیٹ کی بدلتی صورتحال اور طلب میں کمی جیسے عوامل کارفرما ہو سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق فورچیونر جی پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی۔

اسی طرح فورچیونر وی پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں بھی 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں اس نوعیت کی کمی سے پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں مقابلے کی فضا مزید تیز ہونے کا امکان ہے جبکہ صارفین کے لیے بھی یہ ایک بڑی سہولت تصور کی جا رہی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔