ہفتہ، 30-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/13هـ (30-05-2026م)

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

30 مئی, 2026 13:06

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 115 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 21 روپے کمی سے 8013 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافے سے4538 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔