ہنگو: تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر چار بچے جاں بحق

ہنگو میں تالاب میں نہاتے ہوئے پانچ بچے ڈوب گئے، جن میں سے چار جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
ہنگو کے علاقے کوٹکی تالاب میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش حادثہ پیش آیا ہے، جہاں نہاتے ہوئے چار معصوم بچے گہرے پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک بچے کو نازک حالت میں بچا لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پانچ بچے تالاب کے ٹھنڈے پانی میں نہانے کے لیے اترے تھے کہ اچانک توازن بگڑنے اور پانی کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے سب ڈوبنے لگے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور سرکاری امدادی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بڑے پیمانے پر تلاش کا کام شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہنگو میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام، 16 کلو بم برآمد
ریسکیو اہلکاروں نے تمام بچوں کو تالاب سے نکال کر فوری طور پر ہنگو کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد چار بچوں کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ پانچویں بچے کو بچانے کے لیے طبی عملہ مسلسل کوششیں کر رہا ہے، تاہم اس کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تمام جاں بحق بچوں کی میتیں روانہ کر دی ہیں، جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










