جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

کرپٹ اور بداخلاق سرکاری افسران کے خلاف شہریوں کے لیے نئی ایپ متعارف

01 جون, 2026 10:18

لاہور: پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے شہریوں کو کرپٹ اور بداخلاق سرکاری افسران کے خلاف فوری شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے نئی موبائل ایپ “آسک پیرا” کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

یہ ایپ ایک براہِ راست ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے شہری پیرا اہلکاروں اور افسران کے نامناسب رویے، غیر اخلاقی طرز عمل، اختیارات کے غلط استعمال اور دیگر شکایات آسانی سے درج کر سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو ایک مؤثر اور فوری شکایت درج کرانے کا نظام فراہم کرنا ہے تاکہ کسی بھی بدسلوکی یا غیر پیشہ ورانہ رویے کی صورت میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔

ایپ استعمال کرنے کا طریقہ

اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے شہری اپنے موبائل فون میں پلے اسٹور سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارفین چند آسان مراحل کے ذریعے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

شہری اپنی شکایت میں متعلقہ افسر یا اہلکار کے رویے کی تفصیل، واقعے کی معلومات اور دیگر ضروری تفصیلات شامل کر سکتے ہیں۔

مقصد کیا ہے؟

حکام کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا بنیادی مقصد ادارہ جاتی احتساب کو مضبوط بنانا، شفافیت کو فروغ دینا اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

پیرا حکام کے مطابق موصول ہونے والی تمام شکایات کا فوری جائزہ لیا جائے گا اور قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوامی اعتماد کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔