ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق

01 جون, 2026 11:23

قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے خلاف مقامی قبائل نے کوئٹہ چمن شاہراہ بند کردی۔

ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ نادرا مارکیٹ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما داد محمد کاکڑ سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کے اس واقعے میں کراچی ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سید جعفر آغا اور سید جمیل احمد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں داد محمد، عبدالمتین، عبدالجبار، محمد رضا اور اسلام محمد رمضان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے محب وطن خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں شامل رشتہ داروں سے اعلان لاتعلقی

تمام جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس خونی واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واقعے کے خلاف مقامی قبائلی عمائدین اور قبائل نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے وول مسےزئی قمر پل کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ پر لاشیں رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے، جس سے آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔