ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

بلوچستان کے محب وطن خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں شامل رشتہ داروں سے اعلان لاتعلقی

01 جون, 2026 10:14

بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے محب وطن خاندانوں نے لسبیلہ پریس کلب سمیت دیگر مقامات پر پریس کانفرنسز کرتے ہوئے مسلح تنظیموں میں شامل اپنے رشتہ داروں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

بلوچستان کے غیور اور محب وطن خاندانوں نے ملک دشمن سرگرمیوں اور مسلح تنظیموں میں ملوث اپنے گمراہ رشتہ داروں کو عاق کرتے ہوئے ان سے ہر قسم کا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لسبیلہ پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد ثانیہ کے والد نے فتنہ ہندوستان اور مسلح گروہوں سے بیٹی کے روابط سامنے آنے پر اس سے مکمل لاتعلقی کا بیان جاری کیا۔

اسی طرح پنجگور کے ایک شہری نے اپنے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے صاف کہا کہ اگر اس کا بھائی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا، تو خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

گوادر کے رہائشی نے بھی دوٹوک الفاظ میں اپنے بھائی کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کا تعلق کسی بھی مسلح یا دہشتگرد تنظیم سے ثابت ہوا تو ہمارا اس سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ دھماکے پر بلوچستان کی سیاسی قیادت متحد، فتنہ الہندوستان کو عبرتناک انجام دینے کا عزم

تربت کے ایک شہری نے ریاستی اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کا بھائی 6 ماہ قبل روزگار کے لیے گھر سے نکلا تھا، اگر وہ کسی مسلح تنظیم سے وابستہ پایا جاتا ہے تو خاندان اس کے ذاتی اعمال کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

تربت ہی کے ایک اور والد نے اپنے بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا گھر سے فرار ہو کر مسلح تنظیموں کے پاس چلا گیا ہے، جس کے بعد اب ان کا بیٹے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کوئٹہ کے شہری نے بھی اپنے گمراہ بیٹے سے برملا لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا جہاں بھی ہے، یہ بات ذہن نشین کر لے کہ اب خاندان کا اس سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔

بلوچ عوام کے یہ اقدامات واضح کرتے ہیں کہ حقیقی بلوچ ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور قومی یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ بلوچ شناخت کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر ریاست مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے والے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔