نواب شاہ میں شدید مٹی کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق

نواب شاہ اور گردونواح میں اچانک آنے والے شدید مٹی کے طوفان اور تیز طوفانی بارش کے نتیجے میں مختلف حادثات کے دوران 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
سندھ کے شہر نواب شاہ اور اس کے قریبی علاقوں میں مٹی کے شدید طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے دوران مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اس طوفان کے باعث 40 سے زائد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور چھٹی پر موجود ڈاکٹرز اور اضافی طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 900 ارب روپے سے زائد کی تجویز
ایم ایس ڈاکٹر یار علی جمالی نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال لائے گئے افراد میں سے 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے جبکہ باقی 40 سے زائد زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق طوفان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شہر کے کئی علاقوں میں بڑے سائن بورڈ، گھروں پر لگے سولر پینل، بجلی کے ٹرانسفارمر، ہائی وولٹیج تاریں اور پرانے درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر گر گئے ہیں۔
اس کے علاوہ نواب شاہ شہر اور مضافات میں متعدد کچے اور پکے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں جس کے باعث امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










