جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

سندھ میں نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 900 ارب روپے سے زائد کی تجویز

02 جون, 2026 11:35

سندھ حکومت نے مالی سال 2026-2027 کے لیے 900 ارب روپے سے زائد کا سالانہ ترقیاتی بجٹ تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2026-2027 کے لیے صوبے کا سالانہ ترقیاتی بجٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں مجموعی ترقیاتی پروگرام کا حجم 900 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران اس پروگرام کا کل حجم 1018 ارب روپے تھا۔

صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 522 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جو رواں مالی سال میں 520 ارب روپے تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت سندھ کا کراچی میں ٹرکوں، ٹرالرز اور ہیوی لوڈنگ گاڑیوں کیلئے شہر سے باہر جدید ٹرمینل قائم کرنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ بیرونی امداد سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 296 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ رواں مالی سال میں اس مد میں 367 ارب روپے رکھے گئے تھے۔

وفاقی پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام کے لیے 50 سے 60 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جو رواں سال 76 ارب روپے تھا۔

اسی طرح ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران ضلعی پروگرام کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔