وفاقی حکومت کی گلگت بلتستان انتخابات کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے پرامن انعقاد اور فل پروف سیکیورٹی کے لیے فوج کی تعیناتی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں شیڈول عام انتخابات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور پرامن الیکشن کے انعقاد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
یہ تعیناتی تھرڈ ٹیئر کوئک رسپانس فورس موڈ میں کی گئی ہے، جو 9 جون تک اپنے فرائض سرانجام دے گی۔ وفاقی حکومت نے یہ اہم ترین فیصلہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت تفویض کردہ خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ممکنہ احتجاجی صورتحال، سیاحوں کو 5 جون کی شام تک آزاد کشمیر چھوڑنے کی ہدایت
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور الیکشن کی سیکیورٹی کے لیے وفاق سے فوج کی تعیناتی کی باضابطہ درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں 7 جون کو انتخابی عمل شروع ہونا شیڈول ہے، جس کے لیے اب وفاق نے فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












