سولر پینل کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

Worrying News on Solar Prices
لاہور میں سولر انرجی مارکیٹ میں حالیہ دنوں کے دوران سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف صلاحیتوں کے آن گرڈ سولر سسٹمز کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں۔ 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت تقریباً 5 لاکھ روپے سے بڑھ کر 6 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 7 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں بھی تقریباً 2 لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 8 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت بھی بڑھ کر تقریباً 11 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 15 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت بھی بڑھ کر تقریباً 14 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اضافہ خاص طور پر آن گرڈ سسٹمز میں زیادہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ آف گرڈ سسٹمز میں بیٹریوں کی قیمت الگ سے شامل ہونے کے باعث مجموعی لاگت مزید بڑھ جاتی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے بعد سولر انرجی کو ایک متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا تھا، لیکن اب اس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھی پریشانی بڑھا دی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سولر آلات کی قیمتوں میں اضافہ اور مقامی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو سولر انرجی کے فروغ کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










