بجٹ 27-2026؛ وزارت خزانہ سے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خبر آگئی

Big Relief for Salaried Class
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کوشش کی جائے گی کہ تنخواہ دار افراد پر کم سے کم ٹیکس بوجھ ڈالا جائے تاکہ عام ملازمین کو ریلیف مل سکے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ کم از کم تنخواہ کو مہنگائی کی موجودہ شرح کے مطابق مقرر کیا جائے۔ بجٹ میں ٹیکس نظام کو اس طرح ترتیب دیا جا رہا ہے کہ متوسط اور تنخواہ دار طبقے پر اضافی دباؤ نہ پڑے۔
پروگرام میں دیگر معاشی و تجارتی نمائندوں نے بھی اپنی رائے دی۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ ملک کی بڑی آبادی کی قوت خرید کم ہو چکی ہے۔ تقریباً 150 صنعتیں بند ہو چکی ہیں جس سے معاشی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی خریداری کی صلاحیت بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
اسی موقع پر کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں کسانوں کے گھروں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور گندم بھی اٹھائی جا رہی ہے۔ کئی مقامات پر پہلے سے خریدی گئی گندم بھی لے لی گئی، جو کسانوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب حکومت گندم کی خرید و فروخت کو نجی شعبے کے حوالے کر رہی ہے تو پھر کسانوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔ کسان پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں مزید ریلیف کی ضرورت ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












