پاک افغان بارڈر پر پاکستان کی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک ہوئے، عطا تارڑ

26 Militants Killed at Border
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر پاکستان کی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی، انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی میں بھارت کے حمایت یافتہ 26 خارجی ہلاک ہوئے، فتنہ الخوارج کے 4 اہم مراکز مکمل طور پر تباہ کردیے گئے، تباہ کیے گئے اہداف میں تربیتی مرکز، اسلحہ ڈپو، خفیہ ٹھکانے شامل تھے۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کمانڈر علیم خوشالی اور اختر جانی خیل کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، موسیٰ درہ، شمالی وزیرستان، بنوں حملوں کے ذمے داروں کو نشانہ بنایا گیا۔
وفاقی وزیرا طلاعات نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے، شہریوں کا تحفظ اور قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشت گردی کیخلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











