بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق اہم خبر آگئی

10 جون, 2026 13:03

سندھ کے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک سے 16 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

تمام گریڈز یعنی ایک سے 21 تک کے ملازمین کے اسکیلز پر نظر ثانی کی بھی تجویز شامل ہے۔ اس کے ذریعے تنخواہوں کے ڈھانچے کو موجودہ معاشی حالات کے مطابق بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس کو بھی دوگنا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس اقدام سے روزمرہ اخراجات میں کمی کے اثرات کو کسی حد تک کم کیا جا سکے گا۔

تاہم حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی، جس کے بعد ان تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا یا نہیں اس کا تعین ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔