مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

Good News for Govt Employees
آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ساڑھے 17 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ بجٹ اجلاس آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔
اس بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 7 ہزار 824 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ دفاعی اخراجات کے لیے 3 ہزار ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اسی طرح پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1 ہزار 727 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
برآمدات کا ہدف 32.8 ارب ڈالر اور درآمدات کا ہدف 70 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق اس بجٹ میں کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا اور زیادہ توجہ پہلے سے جاری منصوبوں کی تکمیل پر دی جائے گی۔ سابق فاٹا کے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
گزشتہ روز اقتصادی سروے پیش کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا کہ ملکی معیشت کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ اس کے ساتھ مجموعی قومی پیداوار کا حجم 452 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق فی کس آمدن میں اضافہ ہوا ہے جو اب 1901 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ آئی ٹی کا شعبہ برآمدات میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور رواں مالی سال 4.8 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ فری لانسرز کا حصہ بھی ایک ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 49 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جون کے آخر تک یہ 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو اب 2 لاکھ 97 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










