جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

آئندہ مالی سال کیلئے بڑے اور ترجیح منصوبوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

12 جون, 2026 14:47

آئندہ مالی سال کیلئے بڑے اور ترجیح منصوبوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں این 25 کوئٹہ کیلئے 100ارب روپے، سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے 30 ارب اور ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال سندھ کوسٹل ہائی وے کیلئے 25 ارب روپے، مہران ہائی وے کیلئے 21 ارب روپے، مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے 26 ارب روپے اور داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

  بجٹ دستاویز کے مطابق کراچی بلک واٹر سپلائی کیلئے 10 ارب روپے، دانش اسکولز کی تعمیر کیلئے 22 ارب روپے اور پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کیلئے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔