وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا؛ عوام کیلئے خوشخبری

PM Announces Major Good News
وزیراعظم شہباز شریف نے “اپنا گھر اسکیم” کے تحت شہریوں کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اسکیم کی موجودہ پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں شہری اس اسکیم کا حصہ بن رہے ہیں، جس سے اس پروگرام کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسکیم کے تحت درخواستوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا گھر ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے۔ اس لیے اس منصوبے کو زیادہ مؤثر اور تیز بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو درخواست دینے اور منظوری کے عمل میں مزید آسانیاں فراہم کی جائیں۔
وزیراعظم نے بینکوں کو بھی ہدایت کی کہ درست اور مکمل درخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ مستحق افراد جلد اپنے گھروں کا خواب پورا کر سکیں۔ اسکیم میں شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ریلویز کی بہتری کے لیے ایک اسٹریٹجک روڈ میپ کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے شعبے میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز میں نجی شعبے کی شراکت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فروغ دیا جائے تاکہ ادارے کی کارکردگی بہتر ہو اور عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










