ماہانہ آمدن پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟ جانیے

How Much Tax Will Be Deducted?
وفاقی بجٹ 2026-27 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ایک لاکھ 83 ہزار 333 روپے سے لے کر 2 لاکھ 66 ہزار 666 روپے ماہانہ آمدن رکھنے والے افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس آمدنی کے زمرے میں سالانہ ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح 4 لاکھ 66 ہزار 666 روپے ماہانہ آمدن والے افراد کے لیے بھی ٹیکس میں نمایاں ریلیف دیا گیا ہے۔ حکومت نے اس طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 29 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس فیصلے سے ایسے ملازمین کو 6 فیصد تک ریلیف ملے گا۔
بجٹ میں 5 لاکھ 83 ہزار 333 روپے ماہانہ کمانے والے افراد کو بھی ٹیکس میں کمی دی گئی ہے۔ ان کے لیے سالانہ انکم ٹیکس کی شرح 35 فیصد کے بجائے 32 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس طرح اس آمدنی کے حامل افراد کو 3 فیصد تک ٹیکس ریلیف حاصل ہوگا۔
حکومت نے زیادہ آمدن رکھنے والے افراد کے لیے بھی اہم فیصلہ کیا ہے۔ بڑے تنخواہ دار طبقے پر عائد 9 فیصد سرچارج مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 15 کروڑ روپے سے 50 کروڑ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد پر لاگو سپر ٹیکس میں بھی نرمی کی گئی ہے۔
بجٹ تجاویز کے مطابق 50 کروڑ روپے سے زائد سالانہ آمدن پر سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے کم کر کے 9 فیصد کر دی جائے گی۔ تاہم بینکنگ، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور کھاد بنانے والی کمپنیوں پر سرچارج برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












