ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے تمام تزویراتی اہداف میں ناکام

ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے تمام اہم اہداف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں، امریکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔
امریکی جریدے ’دی انٹرسیپٹ‘ نے اپنی تفصیلی تجزیئے میں انکشاف کیا ہے کہ ایران پر حملوں کے آغاز میں پہلے ہی گھنٹے میں فتح کا دعویٰ کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ ساڑھے 3 ماہ گزرنے کے باوجود اپنے تمام اہداف کھو چکے ہیں اور اب واشنگٹن اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے بیانیے بدل رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا ہدف مشرق وسطیٰ میں امن لانا تھا، لیکن اس جنگ نے بحرین، عراق، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 12 سے زائد ممالک کو اس تنازعے میں گھسیٹ لیا، جس سے ایک لاکھ 49 ہزار سویلین عمارتیں تباہ ہوئیں اور 4 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان کو خانہ جنگی میں دھکیل کر گریٹر اسرائیل کیلئے راستہ صاف کرنے کا ٹرمپ صیہونی پلان
دوسرا ہدف ایران کے میزائل اور بحریہ کو ختم کرنا تھا، لیکن انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کے پاس اپنی 33 میں سے 30 میزائل سائٹس کو دوبارہ بحال کر لیا ہے اور اس کے 70 فیصد موبائل لانچرز اور میزائل محفوظ ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ اب بھی وہاں سرگرم ہے۔
تیسرا ہدف ایران کا جوہری پروگرام تباہ کرنا تھا، لیکن امریکی حکام خود اعتراف کر رہے ہیں کہ ایران کا یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے اور اب اسے کچھ پابندیوں کے ساتھ یورینیم افزودگی کی اجازت دینے پر غور ہو رہا ہے۔
چوتھا ہدف ایران کو غیر مشروط طور پر جھکنے پر مجبور کرنا تھا، لیکن اب ٹرمپ انتظامیہ خود دونوں طرف سے قابلِ قبول شرائط پر مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔
پانچواں ہدف آبنائے ہرمز کو کھولنا تھا، جہاں پہلے روزانہ 120 جہاز گزرتے تھے، اب وہاں ٹرمپ کے دعوے کے مطابق صرف 200 جہاز ماہانہ گزر رہے ہیں، جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے اور امریکا میں توانائی کی لاگت میں 3.9 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی نے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔
چھٹا ہدف امن معاہدہ کرنا تھا جس کا ٹرمپ ہر 2 ہفتے بعد دعویٰ کرتے ہیں، لیکن اب تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا ہے۔
Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












