ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے متعلق اہم خبر آگئی

13 جون, 2026 11:29

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے نئی مراعات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آٹو انڈسٹری پاکستان کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں اس شعبے میں ترقی کے لیے مختلف پالیسیوں پر عمل کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان پالیسیوں کی بدولت ملک میں آٹو مینوفیکچررز اور اسمبلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 118 سے زائد آٹو مینوفیکچرنگ یونٹس کام کر رہے ہیں۔ ان میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر، کاریں اور کمرشل گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس بڑھتی ہوئی صنعت نے روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں اور مقامی پیداوار کو بھی فروغ دیا ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت ایک نئی آٹو سیکٹر پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ یہ پالیسی اس وقت وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے زیر غور ہے۔ حتمی منظوری کے بعد اسے کابینہ اور پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ پالیسی صنعت میں مزید بہتری اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے گی۔

بجٹ میں یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل، رکشہ، کاریں اور بسوں پر موجودہ ٹیکس رعایتی نظام جاری رکھا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے تاکہ ایندھن کی درآمدی لاگت کم ہو اور آلودگی میں بھی کمی لائی جا سکے۔

مزید بتایا گیا تھا کہ درآمدی الیکٹرک ٹرکوں پر صرف ایک فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سے مال برداری اور تجارتی ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔