اگلے 24 گھنٹوں کے دوران امریکا ایران معاہدے کو حتمی شکل ملنے کی امید ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ انتہائی قریب پہنچ چکا ہے اور اگلے 24 گھنٹے میں اسے حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر امریکا اور ایران کے امن معاہدے کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا کہ دونوں ممالک امن معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاہدے کو حتمی شکل ملنے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے تمام تزویراتی اہداف میں ناکام
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی، اس کے بعد دستخط کی تیاریاں شروع کی جائیں گی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے طے پانے کے بعد اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان اس پورے عمل میں دونوں فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اس مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں پوری طرح جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











