بیروت پر حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ایران سے جوابی حملہ نہ کرنے کی درخواست کروں گا، ٹرمپ

امریکی صدر نے بیروت حملے کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقین کو پیچھے ہٹنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایران سے کہیں گے کہ وہ اس حملے کا جواب نہ دے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، کیونکہ امریکہ اور ایران امن معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، لیکن جس حملے کا جواب اسرائیل نے دیا، وہ بہت چھوٹا اور بے معنی تھا، جس میں کوئی بھی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا تھا، اس لیے اس اہم امن عمل کو خراب نہیں کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اپنے وعدے پورے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ایرانی اسپیکر کی بیروت حملے کی مذمت
ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کے تمام فریقین سے فوری طور پر پیچھے ہٹنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ بہت جلد خطے بشمول لبنان میں مستقل امن لے کر آئے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب اسرائیل کی طرف سے لبنان میں کہیں بھی حملے نہیں ہونے چاہئیں اور نہ ہی دوسری طرف سے بشمول حزب اللہ اسرائیل پر کوئی حملہ ہونا چاہیے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ایک طویل اور خوبصورت امن کی شروعات ہو سکتی ہے، ہمیں اسے برباد نہیں کرنا چاہیے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایران سے باقاعدہ درخواست کریں گے کہ وہ بیروت میں ہونے والے ان ہلاکت خیز حملوں کے جواب میں اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے سے گریز کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











