منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

امریکہ اور ایران میں امن معاہدہ؛ پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہونے جارہا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی

16 جون, 2026 10:17

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے اور کشیدگی میں کمی کی خبروں کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں نے خطے میں حالات بہتر ہونے کی توقع پر تیل کی خریداری میں محتاط رویہ اختیار کیا، جس کے نتیجے میں قیمتیں نیچے آ گئیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر تقریباً 80 ڈالر 76 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح برینٹ خام تیل بھی کمی کے بعد 83 ڈالر 70 سینٹ فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت بھی تقریباً 83 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ ان ممالک کو ہوتا ہے جو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑی مقدار میں تیل درآمد کرتے ہیں۔ پاکستان بھی انہی ممالک میں شامل ہے۔ اگر عالمی منڈی میں تیل سستا رہتا ہے تو حکومت پر درآمدی بل کا دباؤ کم ہو سکتا ہے، جس سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گنجائش پیدا ہوگی۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب نے بھی خام تیل کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ قیمتوں کے تعین کے وقت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 100 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔