منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

15 جون, 2026 15:51

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کے باعث معیشت کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے مہنگائی پر دباؤ بڑھا ہے۔

بیان کے مطابق توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات ملکی افراطِ زر پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث محتاط مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ معیشت کے استحکام اور قیمتوں کے دباؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے موجودہ شرح سود کو برقرار رکھنا ضروری تھا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔