امریکہ ایران معاہدے کے باوجود عالمی توانائی کا بحران اب بھی برقرار ہے، کرسٹا جارجیوا

عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا جارجیوا نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی کرسٹا جارجیوا نے اپنے ایک خصوصی بیان میں جہاں اس امن معاہدے کو سراہا ہے، وہاں دنیا کو خبردار بھی کیا ہے کہ عالمی توانائی کا بحران اب بھی برقرار ہے اور دیگر سپلائی چین کے تعطل کو مکمل طور پر ختم ہونے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کا نظام اب کبھی جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں آ سکے گا، ایرانی یونین چیف
انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کے دوران بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے شدید نقصان کے باعث تجارتی سپلائی کی فوری بحالی کسی بھی صورت ممکن نہیں ہوگی۔
کرسٹا جارجیوا کا مزید کہنا تھا کہ عالمی معاشی بحالی کی رفتار کا پورا دارومدار اب اس بات پر ہے کہ جنگ کی وجہ سے توانائی کی فراہمی کو پہنچنے والا جھٹکا کتنا شدید تھا اور اس کے اثرات کب تک باقی رہتے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











