منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

آبنائے ہرمز کا نظام اب کبھی جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں آ سکے گا، ایرانی یونین چیف

16 جون, 2026 10:14

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ بحران کے ممکنہ خاتمے کے باوجود آبنائے ہرمز کا تجارتی نظام اب کبھی بھی جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں آ سکے گا۔

ایران کی مرچنٹ میرین یونین کے سربراہ سامان رضائی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے یہ آبنائے تجارتی جہاز رانی کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ رہی ہے، لیکن اس جنگ نے پرانے نظام اور ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور اب ہمیں ایک نئے نظام اور اس کے ساحلی ممالک کے زیادہ مؤثر کردار کا انتظار کرنا ہوگا۔

ایرانی مرچنٹ میرینرز سینڈیکیٹ کے سیکریٹری جنرل، جو انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن سے منسلک ہیں، نے بتایا کہ عالمی شپنگ انڈسٹری کا ماننا ہے کہ آبنائے میں معمولات کی مکمل بحالی ایک طویل اور غیر یقینی عمل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو 300 ملین ڈالر کی ادائیگیوں کی رپورٹیں جھوٹی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ یہ بحالی پائیدار امن، خطرات میں کمی اور بغیر کسی حادثے کے جہازوں کی مسلسل آمد و رفت پر منحصر ہے۔

وقت کے تعین کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے مطابق جہازوں کے بہت بڑے بیک لاگ اور عملے کی تبدیلی کی ضرورت کی وجہ سے اس میں ہفتے نہیں تو مہینے ضرور لگ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ خلیج کے دونوں اطراف پورٹس اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریڈ اینڈ آئل اتھارٹی کے متعدد بڑے اثاثوں کو جنگ سے شدید نقصان پہنچا ہے، جن کی مرمت اور دوبارہ تعمیر کے لیے بھاری فنڈز اور طویل وقت کی ضرورت ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔