منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

سولر پینل لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آگئی

16 جون, 2026 11:21

حکومت نے واضح کیا ہے کہ سولر پینلز پر کسی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر عتیق سرور نے بجٹ کے بعد ہونے والی تکنیکی بریفنگ میں بتایا کہ کم قیمت والی الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکس میں دی گئی چھوٹ برقرار رکھنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کا مقصد ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے اس سال 389 ارب روپے اضافی ٹیکس وصولی کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم پاکستان کی موجودہ ٹیکس کارکردگی اس ہدف سے آگے جا چکی ہے۔ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے اور آمدنی بڑھانے کے لیے مزید اصلاحات جاری ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔