منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

ہندوتوا انتہا پسندی عام شہریوں کیلئے خطرہ بن گئی، بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں فرقہ ورانہ فسادات پھوٹ پڑے

16 جون, 2026 10:55

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں پانی کے معاملے پر شروع ہونے والا ایک معمولی جھگڑا فرقہ ورانہ فسادات میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص قتل اور 3 زخمی ہو گئے۔

بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون میں زمین کو پانی دینے کے معاملے پر دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فرقہ ورانہ شکل اختیار کر لی۔

اس تصادم کے دوران ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید فرقہ ورانہ کشیدگی پھیل گئی ہے، جس پر قابو پانے کے لیے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حملے میں 3 بھارتیوں کی ہلاکت، مودی کی خارجہ پالیسی پر بھارت کے اندر سے تنقید

جریدے کے مطابق پولیس کی موجودگی میں مرکزی ملزم کے گھر کے ایک بڑے حصے کو بلڈوزر کے ذریعے گرا دیا گیا ہے۔

بھارت میں بی جے پی حکومت کے دور میں گزشتہ چند سالوں کے اندر معاشرے میں جو مذہبی نفرت پھیلائی گئی ہے، وہ اب ایک بڑے بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا انتہا پسندی اس حد تک زور پکڑ چکی ہے کہ اب عام شہری بھی اس کا نشانہ بن رہے ہیں اور منی پور اور ناگالینڈ کی طرح اب اتراکھنڈ بھی فسادات کی لپیٹ میں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔