منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

معاہدہ کامیاب رہے گا، ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہے، امریکی صدر

16 جون, 2026 15:33

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو لبنان معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہے ہیں۔

فرانس میں جی 7 سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے امیر شیخ تمیم کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور سرمایہ کاری کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا حالیہ معاہدہ انتہائی منصفانہ اور اچھا ہے اور یہ ضرور کامیاب رہے گا۔

انہوں نے ان افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا کہ امریکہ ایران میں کسی قسم کی رقم کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اسے ایک مضحکہ خیز پروپیگنڈا قرار دیا۔

امریکی صدر نے قطر کی حکومت اور عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ قطر کے کام کرنے کے طریقے سے بہت متاثر ہوئے ہیں کیونکہ قطر جغرافیائی طور پر ایران کے سب سے زیادہ قریب ہے اور قطری قیادت نے بہترین بہادری اور مضبوطی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ تاریخی معاہدے کی تقریب، وزیراعظم جمعرات کو جنیوا روانہ ہوں گے

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ ہفتے ایران پر کارروائی نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن اس وقت کوئی اور چارہ نہیں تھا، تاہم اب معاہدہ طے پا چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے معاہدے پر دستخط سے 2 گھنٹے قبل بیروت پر ہونے والے اسرائیلی حملے پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو بتا دیا تھا کہ یہ اقدام بالکل اچھا نہیں تھا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اسرائیل کے حملوں کے باوجود ایران امریکہ معاہدہ قائم رہ سکتا ہے، تو انہوں نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کا معاملہ ایک معمولی جنگ ہے جبکہ اصل اور بڑا معاملہ ایران کا تھا، جو حل ہو چکا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ نہ ہوتے تو دنیا میں اسرائیل کا کوئی وجود نہ ہوتا کیونکہ کسی دوسرے صدر میں وہ کرنے کی ہمت نہیں تھی، جو انہوں نے کی، تاہم اب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لبنان کے معاملے پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔