برطانوی پارلیمنٹ میں امریکا ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے سفارتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان کی عالمی سطح پر سفارتی کوششوں کا کھل کر اعتراف کیا گیا ہے۔
برطانوی حکومت اور اراکینِ پارلیمنٹ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں پاکستان کے مثبت اور تعميري کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روس کی ایشیا کی طرف جھکاؤ کی پالیسی میں پاکستان کا کردار کلیدی ہو گیا
برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں گفتگو کرتے ہوئے لارڈ احمد آف ومبلڈن نے پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقائی امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔
دوسری جانب برطانوی رہنما بیرونس چیپمین نے بھی وزیرِاعظم شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اس کامیابی پر تحسین کے مستحق ہیں۔
برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن اور عسکری تناؤ کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارت کاری انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے، جس نے خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف کو ان کی ان تھک محنت پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









