امریکا ایران معاہدے کی تفصیلات منظرِ عام پر، دستخط ہوتے ہی ایران کو تیل بیچنے کی اجازت ہوگی

امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں جمعہ کو ہونے والے امن معاہدے کے تحت دستخط ہوتے ہی ایران پر سے پابندیاں ہٹ جائیں گی اور وہ فوری تیل بیچ سکے گا، جبکہ امریکا نے اسرائیل کو اس معاہدے سے دور رکھا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے ہونے والے معاہدے کی اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسے ہی دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے، ایران کو فوری طور پر دنیا میں تیل بیچنے کی اجازت مل جائے گی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا ہے کہ اس معاہدے کے تحت ایران پر لگی بینکنگ پابندیاں اور مالیاتی لین دین کی بندشیں فوری طور پر ختم ہو جائیں گی، جس سے ایران رواں ہفتے ہی تیل اور ایندھن کی فروخت شروع کر سکے گا۔
یہ اہم معاہدہ جمعہ کے دن سوئٹزرلینڈ میں طے پائے گا، جہاں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف موجود ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ تاریخی معاہدے کی تقریب، وزیراعظم جمعرات کو جنیوا روانہ ہوں گے
ایرانی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت امریکا اگلے 60 دن کے مذاکراتی دورانیے میں ایران پر کوئی نئی پابندی نہیں لگائے گا اور حتمی معاہدے کے بعد تمام پرانی پابندیاں مکمل ختم کر دی جائیں گی۔
دوسری طرف امریکا نے اسرائیل کی وہ درخواست مسترد کر دی ہے، جس میں اس نے اس معاہدے کو دیکھنے کی اجازت مانگی تھی۔
اسرائیل کو اس پورے معاملے سے دور رکھا گیا ہے، جس پر اسے شدید داخلی تنقید کا سامنا ہے۔ معاہدے میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر امریکا یا اس کے اتحادیوں نے ایران، لبنان یا مزاحمتی فرنٹ پر کوئی حملہ یا قتل کیا تو یہ معاہدہ فوری طور پر منسوخ ہو جائے گا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











