بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

افغانستان سے امریکی انخلا کا سب سے بڑا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے، واشنگٹن ٹائمز

17 جون, 2026 11:13

واشنگٹن ٹائمز نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں افغان طالبان کے زیرِ اثر دہشت گرد تنظیموں کے اثر و رسوخ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس کا سب سے بڑا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

امریکی جریدے دی واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان ایک بار پھر دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، جس کی وجہ سے ہمسایہ ملک پاکستان پر دہشت گردی کا دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد جو سیکیورٹی کا خلا پیدا ہوا تھا، اس کے برے نتائج اب امریکہ کے اہم علاقائی شراکت دار پاکستان کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، عاصم افتخار

یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کوئی بھی بڑا دہشت گردانہ منصوبہ دوبارہ افغان سرزمین سے ہی جنم لے سکتا ہے۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے واشنگٹن کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کو مزید مضبوط کرے اور سرحد کی نگرانی میں پاکستان کی مدد کو بڑھائے۔

رپورٹ میں امریکی انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ کیے گئے دوحہ معاہدے پر دوبارہ غور کرے، کیونکہ افغان طالبان اپنے وعدے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔

افغانستان سے پنپنے والی یہ دہشت گردی اس وقت پاکستان کے ساتھ ساتھ وسطی اور جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کے امن کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔