امریکہ سے معاہدہ ہوتے ہی 11 ایرانی بحری جہازوں نے امریکی ناکہ بندی عبور کر لی، سرکاری میڈیا

ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کا متن فائنل ہونے کے بعد 11 ایرانی بحری جہازوں نے امریکی ناکہ بندی عبور کر لی۔
ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان اتوار کے دن مفاہمت کی یادداشت کا متن فائنل ہونے کے بعد سے اب تک 11 ایرانی بحری جہاز امریکی بحری ناکہ بندی والے علاقے سے کامیابی کے ساتھ گزر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکہ ساتھ تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا پورا متن جاری کردیا
باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 8 بحری جہاز ایران کی سمندری حدود سے نکل کر عالمی سمندر کی طرف روانہ ہوئے ہیں، جبکہ 3 جہاز ایران کی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔
جیسا کہ پہلے بھی رپورٹس میں بتایا جا چکا ہے کہ اس نئے اسلام آباد معاہدے کے تحت امریکہ کو ایران کی معاشی اور بحری ناکہ بندی مکمل طور پر ختم کرنی ہے، جبکہ ایران کو کم از کم 60 دنوں کیلئے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو بغیر کسی ٹیکس یا فیس کے مفت گزرنے کی اجازت دینی ہے۔ اس بحری نقل و حرکت کو اسی معاہدے کی ابتدائی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












