جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

امریکہ ایران معاہدے کے بعد خام تیل سستا؛ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 55 روپے فی لیٹر سے زائد سستی ہونے کا امکان

18 جون, 2026 14:14

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 جون سے پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کی تیاری کی جارہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن، پی ایس اور اوگرانے قیمتوں میں ممکنہ کمی سے متعلق ورکنگ پیپرز تیار کر لیے ہیں۔

حکومت 7 مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔

وزیراعظم نے وزیرِ پیٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 7 مارچ کو قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر مطمئن نہیں ہوئے اور اب عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست صارفین تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔7مارچ کوپٹرول کی قیمت 55روپے اضافے سے 321روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 55روپے اضافے سے 335روپے 17پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی تھی۔ عالمی منڈی میں پاکستان کے لیے بینچ مارک سمجھے جانے والے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں صرف ایک ہفتے کے دوران 16 ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 11 جون کو عرب لائٹ خام تیل 96 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا تھا جو 18 جون تک کم ہو کر 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔ 27 فروری کو عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل تھی جو 6 مارچ تک بڑھ کر 89 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔

بعد ازاں امریکہ۔ایران کشیدگی اور جنگی خدشات کے دوران 23 مارچ کو یہ قیمت بڑھ کر 140 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب ممکنہ بڑی کمی کی اطلاعات کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ بعض آئل کمپنیاں ایک ہی مرحلے میں 55 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کی مخالفت کر رہی ہیں اور اس مقصد کے لیے لابنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ان کمپنیوں کی کوشش ہے کہ قیمتوں میں کمی مرحلہ وار کی جائے تاکہ ان کے موجودہ ذخائر پر مالی نقصان کم سے کم ہو۔پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم سے منظوری ملنے کے بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹیکفیشن کل رات جاری کرے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔