پورے لبنان کو جلا دو، ایک اسرائیلی کے بدلے ایک ہزار لبنانی ماؤں کو رُلانا ہوگا، صیہونی وزیر

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر نے لبنان میں اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پورے لبنان کو جلانے کا انتہائی متنازع اور ہٹ دھرمی پر مبنی مطالبہ کردیا۔
لبنان میں جاری جنگ کے دوران حزب اللہ کے ہاتھوں 4 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیلی حکومت کے انتہا پسند وزرا آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔
وزیرِ قومی سلامتی اتامار بین غویر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کے احترام کے ساتھ اسرائیل کو پوری دنیا پر واضح کر دینا چاہیے کہ ہمارے بیٹوں کا خون اور شہریوں کی سیکیورٹی کوئی مذاق نہیں ہے، اس لیے اب پورے لبنان کو جل کر راکھ ہو جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیل کے شدید فضائی حملے، 18 لبنانی شہید، 4 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو سے نجی ملاقاتوں میں بھی یہی کہا ہے کہ ایک اسرائیلی ماں کے ہر آنسو کے بدلے ایک ہزار لبنانی ماؤں کو رونا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے میں دہشت گردی کو کچلنے اور مٹانے کے لیے پاگل ہونا ہوگا۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیرِ مالیات بیزالیل اسموٹریچ نے بھی اسی جارحانہ انداز کو اپناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اب لبنان کے لیے جہنم کے دروازے کھول دے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












