پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد ایک اور اہم خبر آگئی

Another Major Update After Historic Fuel Price Cut
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 74 روپے 28 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔ نئی قیمت کے مطابق ڈیزل اب 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
اس سے ایک روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا، اب اسے پورا کیا جا رہا ہے۔ حکومت عوام کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باوجود عوام نے صبر اور برداشت کا مظاہرہ کیا، جس پر حکومت ان کی شکر گزار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات کے دوران اپنی استطاعت کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ساتھ ہی ایسے اقدامات بھی کیے گئے تاکہ عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات سے پاکستانی عوام کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھا جا سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











