ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

بنوں میں سڑک کنارے دو بم دھماکے، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

20 جون, 2026 11:43

بنوں: ضلع بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں دو الگ دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) یاسر آفریدی نے تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب ایک مسافر وین گاؤں ہاتھی خیل سے بنوں جا رہی تھی، اس واقعے میں وین میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ڈی پی او کے مطابق کچھ ہی دیر بعد اسی علاقے میں دوسرا دھماکا بھی ہوا، جس میں امدادی کارروائیوں میں مصروف دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں کے نتیجے میں مسافر وین اور ایک دیگر گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔