جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا تاریخی قومی ریکارڈ قائم کر دیا، وزیرِ بحری امور

19 جون, 2026 12:33

وفاقی وزیرِ بحری امور کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ نے مالی سال ختم ہونے سے پہلے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔

کراچی پورٹ پر مالی سال کے خاتمے سے پہلے 26 لاکھ 51 ہزار سے زائد ٹی ای یوز کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی گئی ہے، جس کے بعد کراچی پورٹ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کنٹینر ہینڈلنگ بندرگاہ بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پورٹ کا 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد، تاجروں کیلئے 500 ملین روپے کا ریلیف

وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ کنٹینر ہینڈلنگ ملکی بحری شعبے پر کاروباری برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح مظہر ہے۔

انہوں نے اس تاریخی کامیابی کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران اور تمام کارکنوں کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس اہم پیش رفت سے پاکستان کی شپنگ اور لاجسٹکس کی صلاحیت مزید مستحکم ہو رہی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔