ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

اسرائیلی فوج کا غزہ میں رہائشی عمارت پرحملہ، 4 فلسطینی شہید

20 جون, 2026 12:42

غزہ سٹی میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے باوجود غزہ میں کشیدگی مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکی اور مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ حملے میں نشانہ بننے والی عمارت میں رہائشی افراد موجود تھے، جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس جنگ بندی کے بعد سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 1000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں بھی صورتحال کشیدہ رہی، جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی کارروائیوں میں مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث انسانی بحران پر مزید خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر فریقین سے تحمل اور جنگ بندی کے احترام کی اپیلیں بھی جاری ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔