ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلئے قانونی حیثیت کی درستی کا سنہری موقع

20 جون, 2026 12:19

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور پروازوں کی بندش کے باعث ویزا مسائل میں پھنسے افراد کے لیے خصوصی سہولت فراہم کر دی ہے۔

یو اے ای حکام نے غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے لیے 30 دن کا خصوصی گریس پیریڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران ایسے افراد جن کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے یا جو غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، وہ اپنی قانونی حیثیت درست کر سکتے ہیں یا بغیر جرمانے کے وطن واپس جا سکتے ہیں۔


بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اس سلسلے میں ایک ایمنسٹی اسکیم بھی شروع کی ہے۔ یہ اسکیم 10 جون سے 9 جولائی تک جاری رہے گی۔ اس دوران ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قانونی کارروائی یا جرمانے کے بغیر موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے معاملات درست کریں۔

اس اسکیم کے تحت غیرملکی شہری یا تو اپنی ویزا اسٹیٹس کو قانونی بنا سکتے ہیں یا اپنے ملک واپس جانے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار اختیار کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام متاثرہ افراد کے لیے ایک اہم موقع ہے جس سے وہ مستقبل کی قانونی پیچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔


حکام نے پاکستانی شہریوں سمیت تمام غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس رعایت سے فائدہ اٹھائیں۔ متعلقہ دفاتر سے رابطہ کریں اور اپنی دستاویزات کی تجدید یا واپسی کے عمل کو مکمل کریں۔

امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد یہ سہولت ختم ہو جائے گی۔ اس لیے متاثرہ افراد کو چاہیے کہ وہ بروقت کارروائی کریں تاکہ کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔