ہفتہ، 27-جون،2026
ہفتہ 1448/01/12هـ (27-06-2026م)

اسرائیلی صدر خوفناک ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

26 جون, 2026 13:45

اسرائیلی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر صدر اسحاق ہرزوگ کو لے کر پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی صدر یروشلم میں واقع ‘ماؤنٹ ہرزل’ پر ایک تقریب میں شرکت کے بعد شمالی اسرائیل میں ایک تعزیتی مجلس (شیوا) میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ پرواز کے فوراً بعد یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر جیسے ہی فضا میں بلند ہوا، اچانک سامنے سے آتے ہوئے پرندوں کے ایک بڑے غول سے ٹکرا گیا، جس کے باعث طیارے کو شدید جھٹکے لگے اور وہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا۔ تاہم، پائلٹ نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا کنٹرول سنبھالا اور قریبی محفوظ مقام پر اس کی ہنگامی  لینڈنگ کروائی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اس حادثے میں صدر اسحاق ہرزوگ، فضائی عملے اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر تمام افراد مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 ترجمان کے مطابق ابتدائی تکنیکی معائنے میں ہیلی کاپٹر کو بھی کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ ہنگامی لینڈنگ کے فوری بعد سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت صدر اسحاق ہرزوگ اور ان کے عملے کو دوسرے متبادل ہیلی کاپٹر میں منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد وہ اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔