پیر، 29-جون،2026
پیر 1448/01/14هـ (29-06-2026م)

بحرین اپنی حد نہ بھولے ورنہ دگنی طاقت سے حملہ کریں گے، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر

29 جون, 2026 09:47

علی اکبر ولایتی نے بحرین کو سخت ترین وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کو اکسانے کی کوشش کی گئی تو بحرین پر دگنی طاقت سے حملہ کیا جائے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر کے قریبی مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کی حکومت کو ایک انتہائی سنگین اور کھلی وارننگ جاری کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بحرینی حکام اپنی حد میں رہیں اور اپنی تقدیر کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں، ورنہ ایران کو ان کے خلاف سخت ترین فیصلے کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز پر صرف ایران کا کنٹرول رہے گا، کسی بھی مداخلت پر سخت جواب دیں گے، عباس عراقچی

یہ سخت بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے جمعہ اور ہفتے کے روز بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے ایک بڑے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔

ایران کا دعویٰ ہے کہ امریکہ اس خطے میں موجود فوجی اڈوں کو ایرانی سرزمین پر حملے کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے، تاہم خلیجی ممالک اس دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب بحرین نے ایران کے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی اور خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔