ایران کو قطر سے 6 ارب ڈالر کی رقم جلد مل جائے گی، مسعود پزشکیان

ایرانی صدر نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں منجمد کیے گئے ایرانی اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر کی رقم جلد ایران کو واپس مل جائے گی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مقدس شہر قم کے دورے کے دوران بتایا کہ امریکہ کے ساتھ حالیہ معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ ایرانی عوام کی بہت بڑی فتح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سفارتی کامیابی کے فریم ورک کے تحت ایران کے تیل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹرز پر عائد عالمی پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بحرین اپنی حد نہ بھولے ورنہ دگنی طاقت سے حملہ کریں گے، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ طے شدہ منصوبے کے مطابق قطر میں منجمد ہمارے 12 ارب ڈالر کے کل فنڈز میں سے 6 ارب ڈالر کی پہلی قسط بہت جلد جاری کر کے ملک کو واپس منتقل کر دی جائے گی، جبکہ بقیہ منجمد فنڈز کی بازیابی کے لیے بھی ایرانی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔
جوہری پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے یہ اعلان کیا تھا کہ ہم جوہری ہتھیار حاصل کرنا نہیں چاہتے اور ہم اب بھی اس مؤقف پر بلکل قائم ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ ایران کی تمام جوہری سرگرمیاں ملک کی ضروریات کے مطابق اور طے شدہ پالیسیوں کے دائرے میں ہی رہیں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











