طیارہ واقعہ ٹرمپ کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلنے کیلئے اسرائیلی فالس فلیگ آپریشن ہے، ایرانی ٹی وی

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کے لیے طیارہ اغوا کرنے کی سازش تیار کی تھی۔
ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خطے کے امور سے باخبر ایک بااعتماد ذریعے نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے والے ایک اماراتی طیارے کے اغوا اور اسے سعودی عرب میں اتارنے کا پورا ڈرامہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے سیاسی بقا کے منصوبے کا حصہ ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ سارا گھناؤنا کھیل حال ہی میں نیتن یاہو کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران طے پایا تھا، جس میں ان کے ہمراہ کئی اعلیٰ عسکری اور انٹیلی جنس حکام بھی موجود تھے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ایک نئی عسکری دلدل میں دھکیلنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : برطانوی فضائی اڈے پر حملے کی سازش کے الزام میں ایرانی نژاد شہری گرفتار
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو شدید سیاسی بحران کا سامنا ہے اور انہیں اس بات کا پورا ادراک ہے کہ اگر موجودہ حالات میں ملک میں انتخابات ہوئے تو ان کا حکومتی اتحاد پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے گا، جس کے بعد انہیں وزارتِ عظمیٰ سے ہٹ کر باقی زندگی سلاخوں کے پیچھے گزارنی پڑ سکتی ہے۔
اسی مجبوری کے تحت وہ امریکی وائٹ ہاؤس پر اپنے اثر و رسوخ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں ایک اور بڑی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں تاکہ امریکہ کی طاقت اور معیشت کو استعمال کر کے اپنے ڈوبتے ہوئے سیاسی کیریئر کو بچا سکیں۔
ایرانی حکام نے اس صورتحال پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران دشمن کی ہر نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








