ایرانی درخواست پر دوہا میں بیٹھک ہوگی، یہ اجلاس اہم بھی ہو سکتا ہے اور نہیں بھی، ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کی درخواست پر امریکا اور ایرانی حکام کے درمیان آج قطر کے دارالحکومت دوہا میں ایک اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک بڑا انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے حکام کے درمیان آج قطر کے دارالحکومت دوہا میں ایک اہم بیٹھک ہونے جا رہی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق اس اجلاس کی درخواست خود ایران کی جانب سے کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اس ملاقات کے حوالے سے مزید تفاصیل بتانے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اگر امریکا معاہدے کی پاسداری کرے تو ہم بھی تیار ہیں، ایرانی صدر
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کا قطر میں ہونے والا یہ اجلاس شاید بہت اہم ثابت ہو اور شاید اس کا کوئی بڑا نتیجہ نہ نکلے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں وفود قطر کے لیے روانہ ہو چکے ہیں یا روانگی کے لیے تیار ہیں۔ اپنے روایتی انداز میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا اس وقت فوجی لحاظ سے یہ جنگ تقریباً جیت چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا سب سے بڑا اور سادہ ترین ہدف ایران کا جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس کوئی بھی جوہری ہتھیار ہو اور ایرانی حکام بھی اس بات پر راضی ہو گئے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھیں گے۔
اس کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، جو کہ ایک مثبت اشارہ ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












