سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Gold prices in Pakistan Today - May 09, 2026
کراچی: پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں یکم جولائی 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑا ریلیف ملا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ہزار 458 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 4 ہزار 86 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 29 ہزار 801 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چاندی بھی سستی
صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 107 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 242 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 92 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 351 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی کمی
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ فی اونس سونا 52 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 972 ڈالر پر آ گیا، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 1.07 ڈالر کمی کے بعد 57.63 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے اور چاندی کے یہ تازہ نرخ انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











