امریکی پابندیاں اور حملے ناقابل قبول ہیں، معاہدہ توڑنے کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، ایرانی نائب وزیرِ خارجہ

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ نے امریکی حملوں اور تیل کی برآمدات پر پابندیوں کو اسلام آباد مفاہمت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا انتباہ دے دیا۔
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایرانی تیل کی برآمدات پر دی گئی عارضی اجازت منسوخ کرنے کے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور ایران پر ہونے والے حالیہ امریکی حملوں کو مسترد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران میں 80 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے یہ اقدامات تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے اسلام آباد مفاہمت کے معاہدے کی دفعہ 1، 2 اور 10 کی صریح اور کھلی خلاف ورزی ہیں۔
کاظم غریب آبادی نے الزام عائد کیا کہ امریکہ لبنان میں صیہونی حکومت کی مجرمانہ کارروائیوں اور ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کی وجہ سے پہلے ہی کئی بار اس معاہدے کو توڑ چکا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ کو اس معاہدے کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا اور ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے اس پیچیدہ صورت حال میں سخت اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











